پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںسیکورٹی فورسز کی چوکی پہ حملہ کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔...

سیکورٹی فورسز کی چوکی پہ حملہ کی زمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آواران تیرتیج میں سیکورٹی فورسز کی جک چوکی پر سرمچاروں نے خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ۲ اہلکاروں کو ہلاک کیا،نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ترجمان نے مزید کہا کہ ایس ایم ایس نیو ز نے غلط بیانی کرکے بلوچ قوم پرست رہنما واجہ واحد قمبر بلوچ اور دیگر رہنماؤ ں کے بارے میں ایک میسج پھیلایا ہے ، جس میں بی ایل ایف کے قومی سرمچاروں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ان کا بی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے ، یہ ایک جھوٹ اور پروپگنڈہ ہے جس کا مقصد شکوک و شبہات پیدا کرنا ہے،ایس ایم ایس نیوز والوں نے اس سے پہلے ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے نام بے بنیاد باتیں بیان کی تھیں ، انہیں ہم تنبیہ کرتے ہیں کہ سرمچاروں کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے سے باز رہیں اور اپنے اس خبر کی تردید کریں ،اگر آئندہ اس طرح کی کوئی خبر پھیلائی گئی تو بی ایل ایف یہ حق رکھتی ہے کہ خبر پھیلانے والے کو بلوچی عدالت میں بُلا ئے ،کیونکہ اس طرح کی میسجز بلوچ اور بلوچ قوم کی بدی اور دشمن کا کام آسان کرنے کے مترادف ہے، بی ایل ایف کا کوئی بیان نہ ایس ایم ایس نیوز کے ذریعے آیا ہے نہ آئیگا بلکہ بی ایل ایف ذمہ دار امیڈیا کے اداروں کو اپنی پالیسیاں بھیجتا رہتاہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز