پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںشام داعش کا حملہ 75 ہلاک۔

شام داعش کا حملہ 75 ہلاک۔

دمشق(ہمگام نیوز) شامی اپوزیشن کے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا ہے کہ مشرقی شامی صوبے دیرالزور میں تباہ حال افراد پر کیے گئے حملے میں کم از کم 75 افراد مارے گئے ہیں۔ آبزرویٹری کے مطابق یہ حملہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ سے وابستہ خودکش حملہ آور نے کیا۔ حملہ آور نے بارود سے بھری ہوئی کار لوگوں سے ٹکرا دی۔ اس حملے میں ڈیڑھ سو کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ کئی افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ شامی فوج نے حال ہی میں دیرالزور صوبے کواسلامک اسٹیٹ کے قبضے سے چھڑایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز