پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںشام میں امریکی بمباری، داعش کے 72 جنگجو ہلاک

شام میں امریکی بمباری، داعش کے 72 جنگجو ہلاک

ہمگام نیوز

شام میں امریکی طیاروں کی تباہ کن بمباری ،داعش کے 72جنگجو ہلاک ہو گئے جبکہ عراق میں داعش کے جنگجو ؤں نے ایک جنگی ہیلی کا پٹر مار گرایا ۔شامی مبصر گر وپ کے مطابق امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کے طیاروں نے شام کے مشرقی شہر دیرالزور ،الرقہ اور حلب میں داعش کے ٹھکانوں پر تباہ کن بمباری کی جس سے 72جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔فضائی حملوں میں داعش کو بھاری مالی نقصان بھی ہوا ۔الرقہ میں حملوں میں داعش کا ایک تر بیتی مر کز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ادھر مشرقی شام کے قصبے کوبین کی جانب پیش قدمی کرتے ہو ئے داعش اور کر د ملیشیا کے درمیان شدید لڑائی کی اطلاعات ہیں۔ جبکہ عراق میں داعش نے ایک جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا۔ جس سے پائلٹ اورمعاون دونوں ہلاک ہو گئے بتایا گیا ہے کہ داعش نے ہیلی کاپٹر کو بیجی نامی قصبے میں نشانہ بنایا ۔دوسری جانب عراقی فورسز نے کرد ملیشیا کی مدد سے زومار شہر کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت نینو ا کے شہر زومار پر عراقی فورسز کا کنٹرول ہے۔رپورٹس کے مطابق عراق میں امریکی حملوں کے بعد داعش کا زور ٹو ٹ گیا ہے اور اب اس تنظیم کے جنگجو ؤں نے شام کا رخ کر لیا ہے اس لئے عراق کے اکثر علاقوں میں اسے شکست کا سامنا کر نا پڑرہا ہے ۔جبکہ عراق میں دو بم دھماکوں میں 9افراد ہلاک ہو گئے ،پولیس حکام کے مطابق دھماکوں کا مقصد عراقی فوجیوں کو نشانہ بنا نا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز