شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںشام میں امریکہ کا حملہ، 200 افراد ہلاک

شام میں امریکہ کا حملہ، 200 افراد ہلاک

ہمگام نیوز:-شام میں امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کے صدر بشار الاسد کے حامی جنگجوؤں پر کیے گئے ایک غیر معمولی فضائی حملے میں دو سو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ یہ حملہ ایک ’جوابی کارروائی‘ تھا۔
امریکی عسکری اتحاد کے اس تازہ حملے پر روس نے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’جارحیت‘ قرار دیا ہے۔ امریکی قیادت میں اتحادی فورسز نے شام میں بظاہر ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خاتمے کے لیے جنگ شروع کر رکھی ہے لیکن اب کی بار غیر معمولی طور پر اس اتحاد نے شامی صدر بشار الاسد کے حامی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شامی صدر کے حامی جنگجوؤں پر امریکی فضائی حملے بدھ کی شب اور جمعرات کو علی الصبح کیے گئے، جن میں کم از کم سو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے اتحادی افواج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ یہ کارروائیاں حالیہ دنوں کے دوران دیر الزور میں امریکی حمایت یافتہ سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (یا ایس ڈی ایف) پر کیے گئے ’بڑے پیمانے پر اور بلا اشتعال حملوں‘ کے جواب میں کی گئی ہیں۔ عرب اور کرد جنگجوؤں پر مبنی اسد مخالف ملیشیا ایس ڈی ایف ان پانچ سو سے زائد گروپوں میں سے ایک ہے جنہیں امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز