جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںشاپک بم دھماکہ ایک ایف سی اہلکار ہلاک،پنجگورمیں فائرنگ ایک ہلاک

شاپک بم دھماکہ ایک ایف سی اہلکار ہلاک،پنجگورمیں فائرنگ ایک ہلاک

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع تربت کے علاقے میں ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح ضلع تربت کے علاقے شاپک میں نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا جس سے علاقے میں گشت کے حوالے سے سیکورٹی اہلکار وں کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور ایک سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگیا،پنجگور کے علاقے کرمانی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع پنجگور کے علاقے کرمانی میں فائرنگ کرکے ایک شخص نعیم کو قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز