پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںشاپک و ہیرونک میں آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، بی این ایم...

شاپک و ہیرونک میں آپریشن کی مذمت کرتے ہیں، بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے کیچ دھمگ میں ریاستی فورسز کی آبادیوں پرآپریشن کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے کیچ کے علاقے شاپک،ہیرونک میں ریاستی فورسز کی آبادیوں پر حملہ اور خواتین و بچوں پر تشدد جاری ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقے جہاں کٹھ پتلی حکومت کی ایما ء پر چادرو چار دیواری کی پامالی،فرزندوں کا اغوا،مسخ لاشوں کی برآمدگی معمول بن چکی ہے ۔اسی طرح کیچ کے علاقے شاپک،ہیرونک و گرد نواح کی آبادی گزشتہ کئی روز سے فورسز کے گھیرے میں ہے جہاں درجنوں گھروں کو جلانے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار اور خواتین کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ریگولر آرمی اور ایف سی کی بڑی تعداد نے شاپک،ہیرونک اور گرد نواح میں درجنوں قصبوں کامحاصرہ کر رکھا ہے جہاں روز مرہ کی ضرورت استعمال کی اشیاء کی قلت کے ساتھ فوج نے لوٹ مار کے ساتھ کئی خاندانوں کو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور کر دیا ہے۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی فورسز ان علاقوں میں عوام کو علاقہ خالی کرانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور لوگوں کوتشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ تاحال کئی بلوچ فرزندوں کو اغوا کیا گیا ہے ۔آج بدھ کو آواران میں سرکاری ڈیتھ اسکواڈ کے ایک اہم رکن کی موجودگی میں آرمی اور ایف سی کی غیر معمولی نقل و حرکت و ہیلی کاپٹروں کی آمد و نیچی پروازیں آواران و گرد و نواح میں ایک بڑے و خونی آپریشن کا پیش خیمہ ہو سکتی ہیں ۔ نام نہاد حکومت کی ملی بھگت و ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے بلوچ سرزمین پر بلوچ کیلئے تنگ بنایا جارہا ہے ۔دنیا بھرکے انسانی حقوق کے ا دارے و اقوام متحدہ ریاست کی اس جنگی جرائم کا نوٹس لیں اوربلوچ قوم کو ان کی سرزمین پر جینے کا حق تفویض کرے جو گذشتہ چیاسٹھ سالوں سے محروم چلا آرہا ہے ۔بلوچ آبادیوں پرریگولرآرمی اور ایف سی کی تعیناتی و آپریشن سے علاقہ ایک وار زون میں تبدیل ہوچکا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز