پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںشاہوانی یوتھ موومنٹ کی جانب سے یومِ شہدا کے مناسبت سے مستونگ...

شاہوانی یوتھ موومنٹ کی جانب سے یومِ شہدا کے مناسبت سے مستونگ میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) شاہوانی یوتھ موومنٹ نے اپنے جاری کردہ ایک ترجمان میں کہاہے کہ گزشتہ شاہوانی یوتھ موومنٹ کی جانب سے یوم شہدائے بلوچستان کی مناسبت سے مستونگ میں ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا مجلس میں شہداءکو خراج عقیدت پیش کئے گئے اورکہاگیا کہ قومی غلامی سے نجات کا راستہ شہداءکا راستہ ہے اور غلامی کسی بھی صورت میں آزادی کا نعم البدل نہیں ہوسکتا آج نوجوانوں کو آزادی کا شعور ہوچکاہے اپنی وطن کی اہمیت اور اپنی شناخت کا احساس ہوچکاہے شہداءکی یاد میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہوانی یوتھ موومنٹ کے عہدیداروں اور کارکنوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں شاہوانی قبیلہ کو فخر ہے کہ ہمارے سرخیل شہید سردار داد کریم شاہوانی نے شہیدخان قلات شہید محراب خان احمد زئی سے مل کر برطانیہ کے خلاف جنگ لڑی اور اپنی سرداری عہدہ سے ہٹ کر وطن کے لئے سپاہیانہ کردار ادا کیا انہوں کہاکہ شہید سنگت ثناہ جیسے قوم کے آنکھوں کا تارا یا رشید جان جیسے مہربان ساتھی انہوں نے بلوچستان کی آزادی کے لئے اپنی کی جان و مال قربان کیا آج کا دن ان سب کے یادکرنے کادن ہے ان کی سوچ کو دہرانے کادن ہے ہمیں سوچنا چاہیے کہ انہوں نے کیوں قربانیوں کے اس کھٹن اور پر خار راستہ انتخاب کیا دوسرے نوجوانوں کی طرح وہ بھی نوکری بنگلہ اور آسائش کی اگر تمنا ررکھتے تو ان کی اتنی منفرد شناخت کھبی نہیں بنتا تھا ہزاروں لوگ ہمارے قبرستانوں میں مدفوں ہیں لیکن یہ لوگ قیامت تک زندہ رہیں گے لوگ ان کی فکر و سوچ اور کردار کو عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کریگاانہوں نے کہاکہ آج آزادی کی جدوجہد میں بزرگ اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ہمارے بہنیںاور مائیں بھی شامل ہوچکی ہے یہ سب شہیدوں کی قربانیوں کی مرہوں منت ہے کہ انہوں نے غلامی کے حصار کو توڑ کر دشمن کے خوف کو مٹاکر ہمیں آزادی کے لئے لڑنے کی حوصلہ دی اور آج بلوچ قوم پارلیمنٹ والوں کے ساتھ نہیں بلکہ آزادی کے صفوں مین کھڑے ہیںانہوں نے کہاکہ 13نومبر کی غیر معمولی اہمیت ہے بلوچ نوجوان شاہوانی قبائل کے نوجوان اپنے شہداءاور وطن دوست اسلاف کی پیروکاری میں آگے بڑھتے ہوئے بیرک کی خواجہی کا حق ادا کریں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز