شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںشاہی تمپ / راغے :پاکستانی فوج کے ہاتھوں آٹھ افراد لاپتہ

شاہی تمپ / راغے :پاکستانی فوج کے ہاتھوں آٹھ افراد لاپتہ

تربت (ہمگام نیوز)تربت میں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے کارندوں نے آج صبح آٹھ بجے کے قریب تربت کے علاقے شاہی تمب کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا بلوچ تقدس ننگ و ناموس کی پامالی کرتے ہوئےگھرگھر تلاشی لی اطلاعات کے مطابق ریاستی فورسز نے بلوچ عورتوں کے ساتھ بدتمیزی کی گی ہے اور گھروںمیں تھوڑ پوڈ لوٹ ماری کرنے کے ساتھ لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے ریاستی فوج تاحال علاقے میں موجود ہے۔
جبکہ بسیمہ کے علاقے راغے میں گزشتہ روز قابض پاکستانی آرمی نے آپریشن کر کے چادر و چاردیواری کو پامال کرتے ہوئے خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانک بنا کر گھروں میں تلاشی و لوٹ ماری کے بعد آٹھ بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا جن کے نام مندرجہ زیل ہیں میر نورا ولد پیر محمد ،خداداد ولد نورا علی ،شیر ولد محمد علی ،حضور ولد قادربخش ،نیک بخت ولد اللہ بخش ،معراج ولد عبدالنبی،نیک محمد ولد قادر بخش اور یقعوب ولد سومار شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز