پنج‌شنبه, مارس 28, 2024

شاہ محمد کو اے سی مستونگ نےدو روز قبل گرفتار کیا تھا،صبح اس کی لاش ہسپتال پہنچائی گئی

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)ضلع مستونگ کے علاقے کانک کے رہائشی کی لاش کے ہمراہ ورثاءکا کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات محمد امین اپنے بھتیجے شاہ محمد ولد محمد ابراہیم کی لاش لیکر پریس کلب کوئٹہ پہنچ گئے انہوںنے صحافیوں کو بتایا کہ شاہ محمد کو اے سی مستونگ نے دو روز قبل گرفتار کیا تھا منگل کے روز صبح اس کی لاش سول ہسپتال مستونگ پہنچائی گئی اور یہ بتایا گیا کہ شاہ محمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ہے مقتول ڈرائیو ر تھا اس کا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ شاہ محمد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال نہیں ہوا بلکہ اس پر تشدد کیا گیا اور اس کے جسم پر نشانات موجود ہے اس موقع پر محمد امین اور اس کے دیگر لواحقین نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ مقتول شاہ محمد کے قاتلوں کوفوری طور پر گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے اس موقع پر حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی بعد میں شاہ محمد کے لواحقین اس کی لاش لیکر کوئٹہ پریس کلب سے روانہ ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز