پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںشُہدائے نومبر کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔بی...

شُہدائے نومبر کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔بی آر ایس او

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پسنی زون کی جانب سے گزشتہ دن شُہدائے نومبر کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید بالاچ مری، شہیدجلیل ریکی، شہید یونس بلوچ، شہید مولاناعبدالخالق بلوچ، شہید زاہد دشتی، شہید لالا حمید شہید گہرام بلوچ، شہید خیام بلوچ اور شہید حامد اسمائیل سمیت تمام شُہداء کو انکی عظیم قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور یہ عزم کیا گیا کہ شُہدا ء کی مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ہر طرح کی مشکلات سہتے ہوئے بی آر ایس او کے کارکن اپنی منزل کی جانب بڑھتے رہینگے ۔ ریفرنس سے بی آر ایس او کے دوستوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ان تمام شہداء کو سرخ سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں بلوچ وطن کی آزادی اور بلوچ قوم کی وت واجہی کی خاطر قربان کر دیے اور بی آر ایس او ہر مشکل حالات میں شُدائے بلوچستان کی فکرو نظریہ کی تبلیغ کو جاری رکھتے ہوئے انکی سوچ کو ہر بلوچ تک پہنچانے کے مشن کو جاری رکھیں گے۔بلوچستان میں ظلم کی انتہاء ہوچکی ہے بلوچستان میں بلوچ فرزندوں پر ریاستی ظلم و جبر رُکھنے کا نام نہیں لے رہی اور بلوچ نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں ہمیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ ہم انکی راہ پر چلتے ہوئے بلوچ گلزمین کی مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پرُ سکون زندگی گزار سکیں اورہماری پہچان باقی رہے کیوں کہ پاکستان اور ایران کے فریم ورک میں رہتے ہوئے بلوچ قوم کی شناخت کوشدید خطرات لاحق ہیں ۔کارکنوں ں نے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس او کے سر گرم سنگت شہید خیام بلوچ سمیت تمام شہداء کو انکی بے لوث قربانیوں پر سرخ سلام پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز