جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریں شہداءکی قومی دن کے مناسبت سے بلوچ عوام نےشہداءکو بھر...

شہداءکی قومی دن کے مناسبت سے بلوچ عوام نےشہداءکو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ بی ایس ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ بلوچ سالویشن فرنٹ کے کال پر یوم شہدائے بلوچستان کے مناسبت سے بلوچستان بھر میں شٹرڈان ہڑتال ہوئی بلوچستان بھر میں دکانیں کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت تعلیمی ادارے بھی بند رہے مختلف علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت، تمپ، بلیدہ ،مند ہوشاب، خاران ،قلات، زہری ،خضدار ،کرخ ،سوراب ،مستونگ، منگچر،کوئٹہ، خاران ،نوشکی ،مند ،زعمران ،ناصر آباد، جیونی پسنی گوادرحب پیشکان سربندن دالبندیں نال پنجگور مچھ اور نوشکی میں مکمل ہڑتال رہی تر جمان نے پرنٹ میڈیا اورتمام مقامی اخبارات کی یوم شہدائے بلوچستان کے حوالہ سے میڈیا کمپیئن میں بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے اپنی صحافتی زمہ داریوں کو احسن طریقہ سے نبھاکر ہماری اپیل اور خبروں کو مناسب کوریج دے کر ہڑتال کو کامیاب بنانے میں کرداراداکی جبکہ یوم شہدائے بلوچستان کے موقع پرتاریخی ہڑتال کی کامیابی پربلوچ بلوچستان کی عوام تاجر برادری اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے آزادی پسند عوام بلوچ قومی یکجہتی کونسل بلوچ علما فورم شاہوانی یوتھ موومنٹ کی جانب سے بلوچ سالویشن فرنٹ کی اپیل کی حمایت اور بھرپور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ آزادی خواہ عوام اور بلوچ آزادی کے لئے جدوجہد کرنے والی تنظیموں نے یکجہتی کا اعلی مثال قائم کرتے ہوئے بلوچ سالویشن فرنٹ کی کال کی حمایت کی تر جمان نے کہاکہ شہداءکی قومی دن کے مناسبت سے بلوچ عوام نے یکسوئی اور یکجہتی کے ساتھ آزاد بلوچ ریاست کی بحالی کے مطالبہ اور جدوجہد کے دوران شہید کئے گئے ان تمام معلوم و نامعلوم جملہ شہداءکو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرکے یوم شہدائے بلوچستان کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایااور اس عزم کا اظہار کیا کہ آزاد اور خودمختار بلوچ ریاست کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رہیگاترجمان نے کہا کہ شہدائے بلوچستان نے آزادی کے حصول کے لئے جس عملی جدوجہد کا آغازاپنی جان کی قیمت پر ادا کرکے بلوچ قومی منزل کا تعین کیا ان کا کردار نہ صرف ہمارے لئے مشعل راہ ہے بلکہ وہ ہمارے ہیرو اور محسن ہیں بلوچ قوم اور تاریخ عالم آزادی کے سرفروش سپوتوں کو کھبی بھی فراموش نہیں کریگا جو غلامی سے نجات کی جنگ اور آزادی کی تڑپ میں اپنی آخری سانسوں کو بھی بلوچ قوم کی آزادی خود مختاری باوقار زندگی سلامتی اور سر بلندی کے لئے قربان کرگئے ترجمان نے کہاکہ دنیا کا کوئی بھی فاتحہ عالم کالونائزر بلوچ قوم پر زیادہ دیر تک قبضہ نہیں کرسکا وہ چائے نو شیروان ہو یا اشوک اعظم انگریزسامراج چنگیز سے ابدالی تک بلوچ سرزمین پر دعوی کرنے والوں کی غرور اور تکبر کو بلوچ شہداءنے اپنی قربانیوں اور جانفشانی سے خاک میں ملاکر انہیں تاریخ میں مقام عبرت بنادی ترجمان نے کہاکہ مختلف کالونائزر کی بلوچستان پر قبضہ بلوچ اور بلوچستان کی بے رحمی کی ساتھ تقسیم بلوچ قوم کا مادی ثقافتی لسانی ادبی قومی استحصال اور نام نہادسر حدی معائدوں کے نام پر بلوچستان کا جغرافیہ تقسیم ایران و پاکستان کی بلجبر الحاق اور دعویداری کے خلا ف بلوچ سپوتوں نے ہمیشہ دفاعی جدوجہد کی اور قربانیوں سے گریز نہیں کیا یہی وجہ ہے آج مزاحمت اور آزادی کے جذبہ بلوچ سماج میں کلچر کے طور پر موجود ہے دریں اثنا ءبلوچ سالویشن فرنٹ کے اتحادی تنظیم بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ شال اور قلات ہنکین کی زیر اہتمام شہداکے یاد میں تعزیتی اجلاس بھی منعقد کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ شہداءکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ شہداءنے جس عظیم مقصد کے لئے قربانیاں دیں اسی فلسفہ و فکر کی روشنی میں آزادی کی جدوجہد جاری رہیگا انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہمیں کسی نے پلیٹ میں نہیں ہماری ہزاروں سالہ تاریخ موجود ہم پنجاب اور ایران کے کسی حصہ کا مطالبہ نہیںکررہے ہیں بلکہ اپنی وطن کی آزادی اور خود مختاری کا مطالبہ کررہے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز