شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںشہداء کمیٹی کے زیر اہتمام تمپ میں بلوچ شہداء کی یاد میں...

شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام تمپ میں بلوچ شہداء کی یاد میں ریفرنس منعقد

تمپ ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے دوسرے علاقوں کی طرح یوم شہداء بلوچ کے مناسبت سے بلوچستان کے علاقے تمپ میں بھی ایک ریفرنس منعقد ہوا جس میں حسبِ روایت شہداء کے تصاویر آویزاں کی گئی تھیں ، ریفرنس میں کثیر تعداد میں بلوچ مردو خواتین اور بچوں نے شرکت کی اور سب نے شہداء کے ساتھ یکجہتی اور احترام کا اظہار کرتے ہوئے انکے تصاویر پر گل پاشی کی ریفرنس سے خطاب کے دوران مکررین نے یوم شہداء کے اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن پورے قوم کیلئے ایک مقدس دن ہے ، دنیا میں بلوچ چاہے جس بھی کونے میں ہوں وہ اس دن کو انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منا کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ انہوں نے نا اپنے شہداء کو فراموش کیا ہے اور نا ہی انکے مشن کو،یہ دن بلوچوں کو ان شہداء کے قربانیوں کے بدولت آپس میں جوڑ کر ایک مضبوط قوم بناتی ہے اور آزادی کی امنگیں قوم کے دلوں میں روشن کیئے رکھتی ہے ۔ ریفرنس کے بعد خاص طور پر شہداء کی یاد میں چراغاں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز