پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںشہید احمد داد اور نصیر کمالان کے برسی کے موقع پر ریفرنسز...

شہید احمد داد اور نصیر کمالان کے برسی کے موقع پر ریفرنسز کا انعقاد ہوگا۔ بی آر پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ شہید احمداد بلوچ اورشہید نصیر کمالان کی چھوتی برسی کے حوالے سے سترہ جنوری کو تمام زونوںمیں شہدا کی یاد میں ریفرنسز کا انعقاد کر کے ان کی سوچ و مقصد کے حوالے سے عوام میں آگاہی دی جائے شہید احمداد بلوچ کو 3اکتوبر 2010کو گواد سے قبضہ گیر ریاستی فورسز نے اغوا کیا اور 17جنوری 2011کو ان کی اور کماش نصیر کمالان کی مسخ شدہ لاشیںبلوچستان کے ساحلی شہر اورماڑہ میں پھنکی گئی تھی تر جمان نے مزید کہا کہ شہید احمداد بلوچ نے ہمیشہ جوش و قومی جزبے کے ساتھ بلوچستان بھر میں عوام کے اندر رہتے ہوئے قوم کو بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کیا اور ہمیں شہید احمداد سمیت تمام شہدا کی آزادی کے حوالے سوچ وفکر کو گھر گھر پہنچانا ہے ترجمان نے پارٹی کے تمام کارکنان کو ہدایت کی کہ شہدا کی یاد میں ریفرنسز کا انعقاد کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز