جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںشہید بالاچ مری کی برسی کی مناسبت سے منگچر ہنکین کی جانب...

شہید بالاچ مری کی برسی کی مناسبت سے منگچر ہنکین کی جانب سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوا۔بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچ نیشنل موومنٹ منگچر ہینکین کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاہے کہ قائد انقلاب شہید بالاچ مری کی برسی کی مناسبت سے منگچر ہنکین کی جانب سے ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد ہوااور برسی کے مناسبت سے منگچر میں بی این ایم کی جانب سے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی پارٹی کے کارکن دن بھر ہڑتال کی نگرانی کے لئے مکمل گشت کرتے رہے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنکین آرگنائزر اور دیگر عہدیداروں نے شہید بالاچ مری کو ان کی بے لوث جدوجہد اور قومی شہادت پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید بالاچ نے اپنے عملی جدوجہد کے زریعہ تحریک آزادی کو ایک نئی جہت دی ان کی قوم دوستی حکمت عملی اور سیاسی و فکری بصیرت سے قومی آزادی کی تحریک کو طاقت اور قوت ملنے کے ساتھ ساتھ قومی آزادی کی جدوجہد کو سائنسی اصولوں پر منظم کرنے کا موقع ملا تر جمان نے کہاکہ شہید بالاچ اپنی قربانیوں اور رہنمائی سے آج بلوچ قوم کا ہیرو اور آئیڈیل بن چکاہے بالاچ مری ایک فرد نہیں بلکہ ادارہ اور ایک کردار ہے دشمن نے بالاچ کو شہید کرکے یہ تسلی نہ کریں کہ انہوں نے بالاچ کے فکر کو ختم کردیا بالاچ کی فکر و فلسفہ اور وژن زندہ ہے تحریکوں کو شہیدوں کی فکر ایندھن دیتے ہیں وہی تحریکیں روشن صبح کو پالیتے ہیں جو شہیدوں کی ادھوری ارمان اور مشن کو لے کر آگے بڑھتے ہیں ترجمان نے کہاکہ آج بالاچ مری اور دیگر بلوچ شہداء کی جدوجہد نے دشمن کی کمر توڑ دی ہے پوری دنیا ریاست کی دغلاء پن اور حربوں کا ادراک رکھتا ہے کہ بلوچ دہشت گرد نہیں بلکہ آزادی کے سپاہی ہے اور بلوچ قوم کا مستقبل ایک آزاد اور سیکولر بلوچستان جو مذہبی منافرت سے پاک انسان دوست ریاست سے وابسطہ ہے بلوچ قوم کھبی بھی پاکستان کا حصہ نہیں رہے گا اور نہ ہی بلوچ سرزمیں پاکستان کا کوئی قانونی حصہ ہے ترجمان نے کہاکہ پارلیمنٹ ایک بیڑی ہے جو لوگ مذاکرات اور پر امن جمہوری حل کے زریعہ بلوچ قومی مسئلہ کے حوالہ سے دروغ بیانی کررہے ہیں وہ بلوچ آزادی کے ہمدرد نہیں بلوچ قوم کسی بھی صورتحال میں ان کا خیر مقدم نہیں کریگا ہمیں پارلیمنٹ پرستوں پر کوئی اعتبار نہیں کہ وہ نام نہاد مذاکرات کے زریعہ بلوچستان کی آزادی کی بات کرکے ہماری زخموں پر مرہم رکھنے کی کوشش کرے کہ ان کے ہاتھ بلوچوں کے خون سے رنگھے ہیں وہ بلوچوں کی آنسو نہیں پونچھ سکتے ترجمان نے کہاکہ ریاستی سطح پر حالیہ مذاکرات کی بات ریاستی قبضہ کو تحفظ دینے کے لئے نئی سازشیں ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز