جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںشہید جمیل یعقوب کے گھر پہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ بی...

شہید جمیل یعقوب کے گھر پہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ بی این ایم

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے مقبوضہ بلوچستان میں ریاستی فورسز اور اسکے ڈیتھ اسکواڈ کی جارحیت کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی فورسز اور سکے ڈیتھ اسکواڈ آج بلوچ شہیدوں کے گھروں اور سول آبادی پر دھاوا بول کر چادر و چار دیواری کی پا مالی کر رہے ہیں۔کیچ دھمگ میں شہید جمیل یعقوب کے گھر پر خفیہ اداروں و انکی ڈیتھ اسکواڈ راشد پٹھان نے حملہ کر کے گھر میں موجود قیمتی اشیاء کو لوٹ کر گھر کو جلا ڈالا اور خواتین و بچوں کو زدکوب کرکے حراسان کیا۔ نیشنل پارٹی کی حکومت و رہنما ان گھناؤنی حرکات میں براہ راست ملوث ہیں ۔اپنی حاکمیت و پاکستان کے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے اُنکی سرکار اپنے ڈیتھ اسکواڈ کے ذریعے شہدا کی گھروں کو جلا کر یا اُن کے رشتہ داروں کو تنگ کرکے بلوچ عوام میں خوف دلانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ۔شہیدوں کے گھروں کو مسمار کرکے یا رشتہ داروں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بناکر اپنی حاکمیت و قبضہ کو برقرار رکھنا سب کی بھول ہے ۔مرکزی ترجمان نے کہا کہ بلوچ کے لبادے میں پارلیمانی ایجنٹوں و دیگر کو تاریخ کے اوراق سے سبق سیکھ لینا چائیے کہ قوم اور قومی روایات سے غداری کرنے والے کبھی بھی سرخ رو نہیں ہو سکے ہیں،یہ کردار بھی بلوچ بلوچ قوم کے غیص و غضب اور تاریخ کے ظالم قلم سے بچ نہیں پائیں گے ۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز