پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںشہید شاہ پور احمدزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بی ایس...

شہید شاہ پور احمدزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بی ایس ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے افغان قوم دوست رہنماء شہیدڈاکٹرنجیب اور ان کے بھائی اور نظریاتی ساتھی شہید شاہ پور احمدزئی کی بیسویں برسی کے موقع پر انہیں افغانستان کی آزادی کی جدوجہد اور افغان قومی ریاست کی تشکیل میں مثالی کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہید نجیب ایک آزاد و خوشحال و پر امن افغانستان کی تعمیر و ترقی اور افغان مستقبل کو سنوارنے کے لئے جس خلوص اور ایمانداری کے ساتھ اپنی وطنی زمہ داریا ن بجا لارہے تھے لیکن جنگ زدہ افغانستان کی بحالی کے لئے جاری ان کی کوششیں کو افغان دشمن قوتوں نے ہضم نہیں کیا اور انہوں نے نجیب اور ان کے ہمراداروں کے خلاف سازشیں کیں اور افغانستان میں اپنی پراکسیوں کے زریعہ افغان دوست لیڈر اور ان کے بھائی کو شہید کیا افغانستان میں ملاازم کا ایسا جال بچھا یا گیا کہ افغان کو افغان کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی گئی نجیب افغان دشمن قوتوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ملاازم کو پاکستان سعودی عرب اور امریکہ کی براہ راست سپور ٹ حاصل تھی اور ان کی پشت پنائی اور منصوبہ بند سازشوں کے زریعہ نجیب جیسے لوگ شہید کئے گئے شہید نجیب اور ان کے بھائی کے جسد خاکی کو جس انداز میں بے حرمتی کی گئی یہ تاریخ کا المناک باب ہے افغانستان کی طویل جنگ میں شہید نجیب کا بے رحمی کے ساتھ قتل اور ان کے جسد خاکی کے ساتھ وحشیانہ سلوک ایک بڑے سانحہ سے کم نہیں افغان دشمن قوتوں نے دہشت گردی کے تمام حدین پار کردیں جو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ترجمان نے کہاکہ ڈاکٹر نجیب کو شہید کرکے افغانستان کو ایک کالونی بنانی کی کوشش کی گئی متحدہ افغان قوت کو تقسیم اور منتشر کیا گیا عوامی حکومت کو ختم کیا گیا سیاسی نظم و نسق کمزور پڑگیا افغانستان کو تقسیم اور کمزور کرنے والے فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے ممالک اپنی توسیع پسندانہ ہوس بجھانے کے لئے آذاد افغانستان کو ایک غلام افغانستان کی شکل میں دیکھنا چاہتے تھے سامراج اور اس کے حواریوں نے اپنے اپنے مفادات کے لئے افغانوں کی خونریزی کے سلسلے میں مزید توسیع کردیا افغان عوام کی جذبات اور احساسات کا خون کیا گیا اور ان کی حکومت کو ختم کیا گیا ان کی ترقی میں رکاوٹی ڈالی گی اس خونریزی کے نتیجہ میں ساڑھے پندرہ لاکھ افغان شہید کئے گئے ہزاروں لوگوں کو معذور کردیا گیا لاکھوں کو مہاجرت پر مجبور کیا گیااور ایک متشدد اور جنگوں میں گھرا ہوا افغانستان جنم دیا گیا جسے لاقانونیت افرا تفری بدامنی اور ناانصافی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا شہید نجیب کی شہادت کی سامراج کی بہت بڑی غلطی تھی اگر نجیب اور ان کے ساتھیوں کی حکومت کرنے چھوڑ دیا جاتا تو آج افغانستان کا نقشہ بلکل چینج ہوتا ڈاکٹر نجیب نے اس وقت کے تمام تجزیہ اور پیشنگوئی بلکل درست ثابت ہوئی ڈاکٹر نجیب کے افغان لویہ جرگہ سے خطاب جس میں انہوں تاریخی الفاظ دہرائے تھے کہ جن قوتون نے افغانستان میں آگ کے شعلے بھڑکائے یہ شعلہ ایک دن ان کے طرف پلٹ کر ان کو بھسم کردیں گے بلکہ پورا خطہ اس آگ سے محفوظ نہیں ان کا یہ پیشنگوئی سچ ثابت ہوئے آج پوری خطہ دہشت گردی کے لپیٹ میں ہیں کوئی بھی محفوظ نہیں جنہوں نے ملاازم کو جنم دی اور سپورٹ کی انہیں ملاؤں نے یوٹرن لے کر اپنی آقاؤں کے گلے پڑگئے اور افغانستان میں ایک ایسی حالت پیدا کردی کہ آج تک ان پر پوری طرح قابو نہیں کیا جارہاہے جو افغانستان کو امن تعلیم ترقی سیاست میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ آج بھی افغانون کو چاہیے کہ وہ افغانستان کوبچانے کے لئے اور افغان قوم کے مستقبل کے لئے اپنی انا اور ضد کو چھوڑ کر غیر ضروری آپسی لڑائیوں سے گریز کریں دنیا کو ایک آذاد جمہوری و سیکولر افغانستان کی ضرورت ہے انہیں چاہیے کہ وہ افغان دشمن قوتوں کا تعین کریں اور ان قوتوں کو روکنے کی کوشش کریں جو افغانستان کو برباد کررہے ہیں اور ان قوتوں کا ہاتھ بھٹائیں جو ایک آزاد افغانستان کی تعمیر کررہے ہیں جو افغانستان کا امن بحال کررہے ہیں جو افغانستان کو آزاد و خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں ان کے ہاتھ مضبوط کریں ترجمان نے کہاکہ اٖفغان قوم اپنے اسلاف اور پیشروؤن کی طرح اپنی وطن کی سلامتی اور دفاع کے لئے آگے بڑھیں ان کے لیڈر نور محمد ترہ کئی باچاخان غازی امان اللہ اور ڈاکٹر نجیب شہید نے اپنے وطن کی آزادی کے لئے بیش بہا قربانیاں دیں وہ مشعل راہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز