پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںشہید عبدالغفار لانگو کا فرزند پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

شہید عبدالغفار لانگو کا فرزند پاکستانی فوج کے ہاتھوں لاپتہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ایک اور بلوچ فرزند کے لواحقین کا بازیابی کے لیے انسانی حقوق کے اداروں سے ایپل،ناصر احمد ولد شہید عبدالغفار لانگو کے خاندان کے افراد نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انکے پیارے نا صر کو جلد بازیاب کرایا جائے،اس لیے کہ انکی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں ،انکے مطابق دیگر لاپتہ افراد کی طرح خدشہ ہے کہ نوجوان ناصر کو بھی دوران حراست قتل کیا جائے گا،واضح رہے کہ شہید عبدالغفار لانگو کے بیٹے ناصر احمد کو فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کلی الہ آباد وحدہ سے15 دسمبر2017 کو شدید تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ساتھ لے گئے تھے،نوجوان بلوچ فرزند کے بارے میں تاحال خاندان والوں کے پاس کوئی اطلاعات نہیں اور مقامی پولیس نے انکی ایف آئی آر بھی درج کرنے سے انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز