پنج‌شنبه, آوریل 25, 2024
Homeخبریںشہید نورالحق بلوچ کی ہمشیرہ نے کہامیں بھائی کےشہادت پر پوری بلوچ...

شہید نورالحق بلوچ کی ہمشیرہ نے کہامیں بھائی کےشہادت پر پوری بلوچ قوم کو مبارک بادپیش کرتی ہوں۔

(ہمگام نیوز) بھائی کی شہادت میری خاندان کے لیے فخر کے ساتھ ایک عظمت ہے، بلوچستان لبریشن فرنٹ کے شہید ساتھی نورالحق عرف بارگ بلوچ کے بہن آسیہ بلوچ نے قوم اور سرمچاروں کو بھائی کی شہادت پر مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آج میں پورے قوم کو مبارک باد دیتی ہوں کہ ایک بھائی نے اپنے بہن سرزمین ماں کا قرض و ذمہ داری نبھاتے ہوئے جام شہادت نوش کی۔بلوچ بیٹی آسیہ نے اپنے وائس پیغام میں کہا کہ آج بھائی کی میت میرے لیے شرف کے ساتھ ایک نئی زندگی کی شروعات ہے۔میں قوم اور اپنے سرمچاربھائی کے ساتھیوں کو اپنے بھائی کی شہادت پر مبارک باد پیش کرتی ہوں ۔مبارک ،مبارک مبارک آج کا دن سب کو مبارک ہو۔ شہید نورالحق کے بہن آسیہ بلوچ نے کہا کہ میں خوش نصیب بہن ہوں جس نے اپنے اس بھائی کی آخری دیدار کی جس نے اپنی زندگی قوم کے لیے وقف کیا۔انہوں نے شہید نور الحق اور شہید ضیا الرحمن کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی آزادی کی جہد میں شہادت کا رتبہ ایک عالیٰ مقام ہے، آج میں خود کو ایک بلند رتبے پر دیکھ رہی ہوں۔ آزادی کی جہد کے لیے قربانیاں ضروری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز