جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںشہید کارکن کی شہادت پر انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔بی ایس...

شہید کارکن کی شہادت پر انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔بی ایس او آزاد

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بی ایس او آزا د کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ کوئٹہ سے ریاستی اداروں کے ہاتھوں لاپتہ بی ایس او آزاد شال زون کے ممبر فدا بلوچ سمیت لاپتہ عدیل بلوچ ولد اقبال ، عبدالقیوم اور مہیم بلوچ کو شہید کرکے انکی مسخ شدہ لاشیں آج مشکے میں پھینک دی۔فدا بلوچ کو گذشتہ سال 23 مارچ 2014کو کوئٹہ سے ریاستی فورسز نے ا غواء کرکے لاپتہ کردیا تھا۔تر جمان نے کہا کہ ریاستی فورسز کئی سالوں سے بلوچستان میں ’’مارو اور پھینک دو ‘‘ پالیسی کے تحت بلوچ سیاسی کارکنان و نہتے بلوچ فرزندان کو جبری طور پر لاپتہ کرکے ماورائے آئین و قانون انہیں سالوں سے ٹارچر سیلوں میں بند کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر انکی لاشوں کو مسخ کرکے انہیں ویرانوں پھینک رہی ہے تاکہ بلوچستان میں جاری قومی آزادی تحریک کو ختم کرکے یہاں اپنی قبضہ گیریت کو مضبوط کیا جاسکے۔ ترجمان نے شہید کارکن کی شہادت پر انہیں سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ شہدا ء کی قربانیوں سے تحریک کمزور ہونے کے بجائے مذید مستحکم ہوکر پورے بلوچ معاشرے میں پھیل چکی اب اسے طاقت کے زور پر زیر نہیں کیا جاسکتا ہے ریاستی مظالم کے باوجود بلوچ عوام آزادی کے فکر سے وابستہ ہورہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ بی ایس او آزاد کے خلاف پچھلے کئی سالوں سے خونی کریک ڈون آغاز کیا جا چکا ہے اب تک بی ایس او آزاد کے مرکزی رہنماؤں سمیت سینکڑوں کارکنان ریاستی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد شہید کئے جاچکے ہیں جبکہ تنظیم کے مرکزی چیئرمین زاہد بلوچ،سینئروائس چیئرمین ذاکر مجید سمیت سینکڑوں کارکنان ریاستی ٹارچرسیلوں میں اذیت سہہ رہے ہیں ،ترجمان نے کہا بی ایس او آزاد ایک پرامن طلبا تنظیم ہے جو پرامن طریقے سے بلوچ قومی آزادی کیلئے جدوجہد کررہی ہے جبکہ ریاست پرامن بلوچ سیاسی کارکنان کی جدوجہد سے خوف محسوس کرکے انہیں راستے سے ہٹانے کیلئے انہیں نشانہ بنا رہی ہے ۔ترجمان نے بلوچستان بھر میں ریاستی آپریشن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ روز بالگتر کے علاقے میر آبا دگڈگی میں فورسز نے عام آباد ی پر حملہ کرکے چادر و چاردیواری کی پامالی کرتے ہوئے بلوچ خواتین کو حراسان کرنے کے ساتھ ساتھ گھروں میں موجود قیمتی سامان لوٹنے کے بعد متعدد گھروں کو جلا دیا جبکہ سات بلوچ فرزندان جن میں سفر ولد مراد،اعجاز ولد آدم،سرور ولد حسین،نعیم ولد نصیر،ڈاکٹر بہرام ولد اللہ داد اور شاہ میر بلوچ کو اغواء کرکے لاپتہ کردیا ۔ترجمان نے بلوچستان میں ریاستی اداروں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر عالمی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا انسانی حقوق کے عالمی ادارے بلوچ نسل کشی روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز