پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںطالبان نے صوبہ بدخشاں میں ضلع وردوج پر قبضہ کیا

طالبان نے صوبہ بدخشاں میں ضلع وردوج پر قبضہ کیا

کابل(ہمگام نیوز) طالبان نے افغانستان کے ایک اور صوبے بدخشاں پر حملہ کرکے ایک ضلع پر قبضہ کر لیا۔
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے شمال مشرقی صوبے بدخشاں کے ضلع وردوج پر قبضہ کیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان 3 دن سے جھڑپیں جاری تھیں۔
وردوج پر طالبان کے قبضے کی تصدیق ضلعی انتظامیہ کے سربراہ دولت محمد خاور نے بھی کردی، تاہم انھوں نے جھڑپوں میں ہلاکتوں اور زخمی افراد کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق وردوج پر قبضہ حکومت کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ہے۔
واضح رہے کہ صوبہ بدخشاں اُن صوبوں میں شامل ہے جہاں طالبان سمیت دیگر عسکریت پسند با آسانی کارروائیاں کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔گزشتہ برس اپریل میں بدخشاں میں طالبان کے ایک حملے میں افغان نیشنل آرمی کے 23 اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز