شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںعاصمہ جانگیر انسان ،انسانیت کی آزادی اور برابری و انصاف کی جدوجہد...

عاصمہ جانگیر انسان ،انسانیت کی آزادی اور برابری و انصاف کی جدوجہد کی زندہ مثال تھی۔ بی ایچ آر او

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ ہیومین رائٹس آرگنائزیشن کے ترجمان نے اپنے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن عاصمہ جہانگیر گزشتہ دن مقامی ہسپتال میں حرکت قلب کی علالت پر وفات پاگئی.
عاصمہ جہانگیر جیسی قد آور شخصیت انسانی حقوق کےعلمبردار رہی ہے جو ہمیشہ لاپتہ افراد کی بازیابی کےلئے واضع موقف کے ساتھ شانہ بشانہ ساتھ رہی اور انکی بازیابی کےلیےآواز بلند کرتی رہی آج عاصمہ جہانگیر صاحبہ کی وفات کے بعدلاپتہ افراد کی بازیابی کیلے جدوجہد کرنے والی تنظیمیں شدت کے ساتھ عاصمہ جانگیرجیسی انسان دوست سماجی کارکن کی کمی کو محسوس کرتے رہینگے، عاصمہ جہانگیرجیسی انسان انسانیت کی آزادی اور برابری و انصاف پر درس دینے والی باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگئی۔ بی ایچ ار او اُسکی ٹیم سے یہی امید رکھتی ہے کہ مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی سوچ و فلسفہ اور شروع کیے گئے مشن جو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے تھی اُس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان میں موجود لاپتہ کیے گے تمام افراد کے فیملیز کو ساتھ لیکر آگےبڑھے گی۔بی ایچ ار او محترمہ عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اُنکے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت کرتی ہے اور اللہ پاک سے دعاکرتی ہے کہ پسماندگان کو صبرو جمیل عطا فرمائے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز