جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںعالمی ادارہ صحت کی سرگرمیاں معطل کرنےکی تردید

عالمی ادارہ صحت کی سرگرمیاں معطل کرنےکی تردید

کوئٹہ(ہمگام نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بلوچستان میں آپریشن معطل کرنے کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بلوچستان میں انسداد پولیو ورکرز کی ہلاکت کے بعد ڈبلیو ایچ او نے سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

ترجمان ڈبلیو ایچ او مچل تھیرین نے ذرائع ابلاغ کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت اس تاثر کی مکمل تردید کرتا ہے کہ اس نے بلوچستان کے کسی بھی حصے میں سرگرمیاں معطل کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے کسی فیصلے کی صورت میں عالمی ادارہ صحت واضع بیان جاری کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او نے سیکورٹی خدشات کی پیش نظر کچھ علاقوں میں سرگرمیاں محدود کی ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے پولیو ورکروں کے قتل پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر کلی مینگل اباد میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو رضا کاروں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نیتجے میں 3خواتین رضاکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے کوئٹہ میں فائرنگ سے چار پولیو ورکرز کی ہلاکت کے بعد بلوچستان بھر میں سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز