پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںعالمی برادری بلوچستان میں مظالم کا نوٹس لیں ۔ بی آر پی...

عالمی برادری بلوچستان میں مظالم کا نوٹس لیں ۔ بی آر پی

ہمگام نیوز۔۔۔بلوچ رپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کے قابض ریاست پاکستان کی طرف سے بلوچ نسل کشی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔بلوچستان کی علاقے پنجگور، بارکھان ، خضدار اور مشکے سمیت مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے جس میں ایک خواتین سمیت دس فرزندان شھید اور کئی زخمی ہوے ۔ مشکے کی فوجی آپریشن میں ایک خواتین اپنے چار بھائیوں سمیت شھید اور گھر کے اندر موجود افراد زخمی ہوئیے۔پنجگور میں گن شپ ہیلی کاپٹر ز کی بمباری سے کئی بے گناہ معصوم زخمی وہزاروں مکان تباہ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ خضدار میں بھی پاکستانی فرسز کی طرف سے پانچ بلوچوں کو شھید کردیا گیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کے ہماری جاری اپیلز کے باوجود عالمی برادری اور ی انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے قابض ریاست پاکستان کے خلاف کوئی عمل نہی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے ہم عالمی برادری اور ی انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کے وہ بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کے خلاف ورزیوں کی خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور پاکستان کو ئی انساف کی دئرے میں لائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز