پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںعالمی برادری شامی فوج کو اسلحہ فراہم کرے، روس

عالمی برادری شامی فوج کو اسلحہ فراہم کرے، روس

ماسکو( ہمگام نیوز) روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ شامی صدر بشار الاسد کی افواج کو اسلحہ فراہم کریں۔ انہوں نے آج جمعے کے دن کہا کہ یہی ایک راستہ ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کو شکست دی جا سکتی ہے۔ لاوروف نے واضح کیا کہ ماسکو حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صدر اسد کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ روسی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کریملن شامی فورسز کو اسلحہ بھی فراہم کرتا رہے گا۔ ادھر مغربی ممالک اور نیٹو نے شام میں روسی عسکری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ برسلز میں یورپی یونین کی قیادت کے مطابق شامی بحران کے حل کے لیے سیاسی اور سفارتی دونوں طرح کی کوششیں کرنا ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز