جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںعدن سے حوثی ملیشیا کی پسپائی، جلا وطن حکومتی وزراء کی واپسی

عدن سے حوثی ملیشیا کی پسپائی، جلا وطن حکومتی وزراء کی واپسی

عدن(ہمگام نیوز) یمن کے بحیرہ احمر پر واقع بندرگاہی شہر عدن سے حکومتی فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے حوثی شیعہ باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔ شہر پر حکومتی قبضہ قائم ہونے کے بعد صدر منصور ہادی کے بعض وزراء واپس عدن پہنچ گئے ہیں۔

حوثی شیعہ باغی رواں برس مارچ میں یمن کے جنوبی شہرعدن میں داخل ہوئے تھے۔ اُن کی آمد کے بعد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ یمنی حکومت کے صدر منصور ہادی فرار ہو کر سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے۔ اسی طرح ساری کابینہ نے اپنے صدر کے ساتھ سعودی عرب میں جلاوطنی کی اختیار کر لی تھی۔ عدن کی بازیابی خبریں جمعے کی سہ پہر سے آنا شروع ہو گئی تھیں جبکہ آج ہفتے کے روز منصور ہادی حکومت کے وزیر داخلہ عبدالحزیفی نے عدن کی آزادی کا باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔

اِس اعلان کے بعد صدر عبدالربہ منصور ہادی کی کابینہ کے بعض وزراء کی واپسی بھی شروع ہو گئی ہے۔ عدن پہنچنے کے بعد عبدالحزیفی نے رپورٹرز کو بتایا کہ وہ جمعرات رات واپس پہنچ گئے تھے۔ اُن کے ہمراہ وزیر ٹرانسپورٹ بدر باسَلمہ بھی یمن پہنچے تھے۔ اِن وزراء کے ساتھ کئی اعلیٰ پوزیشنوں کے حامل سکیورٹی اہلکار بھی عدن پہنچ گئے ہیں۔ یمنی وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ عدن کیسے پہنچے تاہم ایک سعودی روزنامے الشرق الاوسط کے مطابق یمنی وزرائے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے افریقی ملک اریٹریا اور پھر وہاں سے عدن پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز