پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںعراق اور شام کا بحیثیت ریاست قائم رہنا بہت مشکل ہو چکا...

عراق اور شام کا بحیثیت ریاست قائم رہنا بہت مشکل ہو چکا ہے:امریکہ

نیویارک( ہمگام نیوز) امریکا کی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وِنسنٹ اسٹوارٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عراق اور شام کا بحیثیت ریاست قائم رہنا بہت مشکل ہو چکا ہے۔ ایک انڈسٹری کانفرنس میں تقریر کرتے ہوئے جنرل اسٹوارٹ کا کہنا تھا کہ وہ مستقبل میں شام کے دو یا تین حصے ہوتے دیکھ رہے ہیں اور اِس کے ہمسایہ ملک عراق کو بھی ایسی صورت حال کا سامنا ہے۔ امریکا کے دفاعی خفیہ ادارے کے سربراہ نے واضح کیا کہ شام اور عراق کی تقسیم امریکا کا مقصد نہیں ہے لیکن اِن ملکوں کے حالات سے یہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان برینن کا اِسی کانفرنس میں کہنا تھا کہ عراق اور شام کی سرحدیں بظاہر یونہی رہیں گی لیکن ٹوٹ پھوٹ سرحدوں کے اندر ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز