پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںعراق: داعش کی قید میں خواتین کو غیرانسانی سلوک کا سامنا ہے۔...

عراق: داعش کی قید میں خواتین کو غیرانسانی سلوک کا سامنا ہے۔ رپورٹ

(ہمگام نیوز)معروف برطانوی اخبار’’ دی مرر‘‘ انکشاف کیا ہے شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو اغواء کی گئی ہزاروں عراقی خواتین کو جنسی غلام بناکر ان کی خرید و فروخت کررہا ہے اور اس ظلم سے بچنے کیلئے مظلوم خواتین خود کو ہلاک کررہے ہیں اخبار کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سینئر مشیرڈونئیلارودیرا نے جنگجوؤں کی قید سے فرار ہونے والے چالیس سے زاہد خواتین اور لڑکیوں سے ملاقات کی ہے ، جنہوں نے دردناک انکشافات کئے ہیں ان مظلوموں دس سے بارہ سال کی بچیاں بھی شامل ہیں ، قید سے فرار ہونے والی ایک لڑکی نے بتایا کہ وہ جس کمرے میں قید تھی وہاں تقریبا ایک سو بیس لڑکیاں اور خواتین بھی قید تھی ایک دن جنگجوؤں نے انہیں رقاصاؤں والے لباس پہن کر تیار ہونے کا حکم دیا ، وہ کہتے ہیں کہ ان کی دوست جیلان بہت خوبصورت کی اور نہایت غمزدہ تھی کہ اسے کسی جنگجو کی عیاشی کا سامان بنایا جارہا ہے، اور غسل خانے میں گئی اور اپنی رگیں کاٹ کر خود کشی کرلی، اس مظلوم کی عمر صرف انیس سال تھی اسی طرح دو بہنوں نے بتایا کہ انھوں نے ایک دوسرے کے گلے میں دوپٹہ ڈال کر خود کو ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن ساتھی لڑکیوں نے انھیں بچا لیا ایک سولہ سالہ لڑکی راندہ نے بتایا کہ اسے خاندان سمیت اغواء کیا گیا اور پھر اسے ایک جنگجو بطور تحفہ پیش کر دیا گیا ، جو اس پر جنسی تشدد کرتا رہا ، ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق سے اغواء کئے گئے ہزاروں خواتین اور بچیاں نہ صرف جنسی ظلم کا شکار ہیں بلکہ جانوروں کی طرح خریداری اور بیچی جارہی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز