جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںعراق: دولتِ اسلامیہ کے دہشت گرد چند مقامات پر پسپا

عراق: دولتِ اسلامیہ کے دہشت گرد چند مقامات پر پسپا

بغداد(ہمگام نیوز) عراق میں کرد افوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے ملک کے شمال میں دولتِ اسلامیہ کو پسپا کرکے زومار قصبے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔

دوسری حانب عراقی سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ وہ بغداد کے قریب ایک علاقے میں دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کو پیچھے دھکیل رہے ہیں تاکہ اس راستے پر کنٹرول قائم کیا جائے جسے شیعہ زائرین استعمال کرتے ہیں۔

دریں اثنا امریکہ کی سربراہی میں اتحادی افواج کی فضائیہ نے جمعے اور سنیچر کو عراق میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف 22 حملے کیے۔

واضح رہے کہ دولتِ اسلامیہ نے جون سے عراق و شام کے وسیع علاقوں پر قبضہ کیا ہے جسے ختم کرنے کے لیے فضائی کارروائی ہو رہی ہیں۔

عراق کے کرد پیش مرگا کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی فضائی حملوں کی مدد سے زومار اور اس کے مضافات میں کئی دیہاتوں سے دولتِ اسلامیہ کے جنگجوؤں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا ہے۔

یہ قصبہ موصل سے تقریباً 60 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ موصل پر دولتِ اسلامیہ نے جون میں قبصہ کیا تھا۔

دولتِ اسلامیہ نے اگست میں کرد پیش مرگا کو زومار سے نکال دیا تھا جس کے بعد امریکہ نے دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائی کی مہم کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز