چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںغلط فہمی کی بنیاد پر ڈاکٹر مزار گچکی کو معطل کیا گیا.بلوچ...

غلط فہمی کی بنیاد پر ڈاکٹر مزار گچکی کو معطل کیا گیا.بلوچ ڈاکٹرز فورم

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ڈاکٹرز فورم کے ترجمان نے میڈیا میں جاری کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر مزار گچکی کی معطلی غلط فہمی کی بنیاد پر کی گئی. اور اس حوالے سے بلوچ ڈاکٹرز فورم کے رہنماؤں نے وزیر صحت اور میڈیا ہاؤس کے ذمے داران سے ملاقات کی اور آصل حقائق سے آگاہ کیا
ترجمان نے کہا کہ آس طرح کے یک طرفہ اقدامات باعث افسوس ہیں اور میڈیا کو بھی چاہیے کہ صورتحال سے واقف ہوئے بغیر کردار کوشی یا الزامات لگانے سے گریز کرے.
ترجمان نے مزید کہا کہ میڈیا ہاؤس کی جانب سے ہمیں یقین دہانی کرائی گئی کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات پیش نہیں آئیں گے. اور تصدیق کئے بغیر چیزوں کو میڈیا میں نہیں لایا جائے گا. ترجمان نے امید ظاہر کی کہ یک طرفہ فیصلے نہیں کئے جائیں گے.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز