جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںفرانس میں بے گناہ فرانسیسیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں حمل...

فرانس میں بے گناہ فرانسیسیوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں حمل حیدر بلوچ

کو ئٹہ(ہمگام نیوز)بی این ایم کے خارجہ سیکریٹری حمل حیدر بلوچ نے فرانس میں دہشت گردوں کے حملے اور بے گناہ فرانسیسیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ قوم پیرس کے دردناک واقع میں جان بحق ہونے والے نہتے لوگوں کے لواحقین کے درد و غم میں شریک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی نہ صرف سیکولر نظریات کے مالک مظلوم قومیتوں بلکہ پوری مذہب دنیا کے لئے زہر قاتل ہے۔ فرانس میں جس قوت نے یہ انسانیت سوز کاروائی کی وہ بلوچستان میں بھی اپنی جھڑیں مضبوط کررہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 9/11 واقع سے لیکر ممبئی حملوں اور پیرس حملے تک عالمی دہشت گردوں کا نیٹ ورک ایک ہے اور انکی تخلیق اور پرورش کرنے والے ملکوں میں ریا ست بھی شامل ہے۔ دنیا کو اب اس حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا کہ دہشت گرد گروہ محض مہرے ہیں، اصل کھلاڑی وہ ممالک ہیں جو اپنے گھناؤنے ایجنڈے کو تقویت پہنچانے کیلئے ان مہروں کا استعمال کررہے ہیں۔ جب تک ان ممالک کی سرکوبی نہیں کی جاتی، جسمیں عالمی دہشت گردوں سرغنہ ریا ست شامل ہے، اس وقت تک دنیا میں کا قیام وامن ممکن نہیں۔ عام شہریوں کو نشانہ بنانے جیسے بزدلانہ کارروائیاں غیر مہذب اور غیر انسانی ہیں ۔ دنیا کا ہر شخص ، قوم یا ملک ان کارروائیوں کو انسانیت پر وار سمجھ کر ان کی مذمت کرتا ہے۔ شدت پسندی اور اس نظریہ کو بڑھاوا دینے والی قوم و ممالک کا تعین کرکے ان کی خلاف عالمی بائیکاٹ و کارروائی کے بعد ہی ایسے حملوں کو روکنے میں مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز