سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریںفری بلوچستان موومنٹ کا کینیڈا میں آگاہی مہم کا اعلان

فری بلوچستان موومنٹ کا کینیڈا میں آگاہی مہم کا اعلان

 

ونکوور(ہمگام نیوز)فری بلوچستان موومنٹ چین کے قونصلیٹ کے سامنے تین روزہ آگاہی مہم چلائے گی جو بروز پیر دس اکتوبر سے شروع ہوکربروز بدھ بارہ اکتوبر،دن صبح گیارہ بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گی۔

کینیڈا میں فری بلوچستان موومنٹ کی یہ آگاہی مہم بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بلوچوں کے خلاف پاکستان و چین کی گٹھ جوڑ کے خلاف ایک پُر امن احتجاج ہوگا۔

پُر امن احتجاج چین پر زور دے گی کہ چین بلوچ قوم کے خلاف انسانی حقوق کی پائمالیوں کے جرم میں پاکستان کا معاون و مددگار نہ بنے ۔پاکستان بلوچ قوم کے خلاف جبری قبضہ انیسو اڑتھالیس سے لیکر آج تک انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑا کر انسانیت کا مجرم رہا ہے۔اُس نے نہ صرف ایک آزاد ملک پر قبضہ کیا بلکہ وہاں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتا آرہا ہے۔

بلوچستان میں موجود انسانی حقوق کے تنظیموں کے مطابق اس وقت بیس ہزار سے زائد بلوچ سیاسی کارکن پاکستانی فورسز ماورائے عدالت اُٹھاکر غائب کرچکی ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں جبکہ پانچ ہزار لاشیں ایسے گمشدگاں کی ملی ہیں جو ان فورسز کی تحویل میں رہے ہیں جنہیں عقوبت خانوں میں اذیتیں دے دے کر شہید کرکے پھینک دیا گیاہے۔

جیسےکہ آپ کو علم ہے کہ پاکستان نے بلوچستان میں بلوچوں پرظلم وجبر کا بازار گرم کررکھاہے اب یہاں بربریت میں اضافہ اوربلوچ وسائل کی لوٹ میں چین کو بھی شریک کررہا ہے۔ بلوچ قوم کے خلاف پاکستانی گھناونے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہچانے چینی صدر ژی پنگ نے اپریل دوہزار تیرہ کو پاکستان کا دورہ کیااور اُسے دوہزار تیس تک چھیالیس ارب ڈالر دینےکا وعدہ کیا۔چین کے اس “فراخدلی” کے بدلے پاکستانی حکام نے چینیوں کو اضافہ سیکورٹی سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا اور اس بہانے لاکھوں پاکستانی آرمی ودیگر فورسز کے لوگ بلوچستان میں تعینات کئے گئے۔پاکستان نے دس ہزار کے قریب جہادیوں کو کیل کانٹوں سے لیس کرکے بلوچ تحریک آزادی کو ختم کرنے لامحدود اختیارات دے دئے ہیں تاکہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ میں چین کے سامنےرکاوٹ کھڑی نہ کرسکیں اس کے بدلے کیوں نہ بلوچوں کی خون کی ندیاں بہیں۔

ایف بی ایم کے اس بین القوامی آگاہی مہم کا مقصد یہی ہے کہ ہم دنیا کے آزاد لوگوں اور چینی عوام تک یہ بات پہنچائیں کہ پاکستان بلوچ نسل کُشی میں ملوث ہے اور چین بلوچ قوم کی خواہشات کے برعکس پاکستان کے ساتھ ملکر بلوچ نسل کُشی میں برابر کا شریک ہورہا ہے۔

کینیڈامیں منعقدہ فری بلوچستان موومنٹ کا احتجاج تنظیم کے اس بین القوامی آگاہی مہم کا حصہ ہے جو یہ تنظیم بلوچستان پر جبری قبضہ اور وہاں ریاستی پشت پناہی میں جاری بربریت کے خلاف چلارہی ہے۔

فری بلوچستان موومنٹ نے اپنے سیاسی سرگرمیوں کاآغاز جولائی دوہزار سولہ کو اُس وقت کیا جب بلوچ قومی رہنما حیربیار مری نےاس تنظیم کے پلیٹ فارم سے بین القوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔

فری بلوچستان موومنٹ سے وابستہ کارکنوں نے یورپ میں سب سے طویل لانگ مارچ سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیاجو ڈوزلڈوف سے برلن تک تھا۔ایف بی ایم نے دوسرا احتجاج نیویارک میں یواین ہیڈکوارٹر کے سامنے کیا جو بلوچوں کی طرف سے اپنی نوعیت کی پہلی آگاہی مہم تھی جواس سے قبل اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے پہلے کبھی منعقد نہیں ہوئی تھی۔   ایف بی ایم نے تیسراتاریخی احتجاج لندن میں چینی سفارتخانے کے سامنےمنعقد کیا جو یکم اکتوبر دوہزار سولہ کو ایک ہفتے کی دن رات دھرنے کے بعد ختم ہوا۔

موضوع : پاکستانی و چین گٹھ جوڑکے خلاف احتجاج

اوقات: صبح گیارہ بجے سے لیکر دوپہر ایک بجے تک،بروز  پیر،منگل،بدھ بتاریخ دس ،گیارہ اور بارہ اکتوبر دوہزار سولہ

مقام :عوامی جمہوریہ چین کے قونصلیٹ کے روبرو

ایڈرس: ۳۳۸۰ گرانویل سٹریٹ ونکوور

Address: 3380 Granville Street, Vancouverimg-20160929-wa0001

یہ بھی پڑھیں

فیچرز