پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںفضل حیدر کا بی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں : گہرام...

فضل حیدر کا بی ایل ایف سے کوئی تعلق نہیں : گہرام بلوچ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ کل 6 جولائی کو آواران پیراندر میں آرمی کی چوکو چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ ضلع کیچ کے فضل حیدر کو بی ایل ایف نے کچھ عرصہ پہلے تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ادارے سے فارغ کر دیا ہے، ان کے کسی قول و فعل کا بی ایل ایف ذمہ دار نہیں ہے۔ ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ وہ اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو بی ایل ایف قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، فضل حیدر نے خود قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں مگر تنظیمی ڈسپلن سے کوئی بالاتر نہیں ہے، لہٰذا مسلسل تنظیمی اصولوں کی خلاف ورزی پر انہیں کچھ عرصہ پہلے فارغ کر دیا گیا ہے۔کچھ اصولوں کے تحت اس کا اعلان نہیں کیا گیا تھا مگر علاقے میں انہیں اب بھی بی ایل ایف سے منسوب کرنے کی بازگشت پر یہ وضاحت ضروری ہوچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز