سه‌شنبه, آوریل 16, 2024
Homeخبریں فورسز کی جانب سے مظالم میں آئے روز مسلسل اضافہ ہورہا...

فورسز کی جانب سے مظالم میں آئے روز مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ بی آر پی

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پاکستانی ریاست اور اس کے فورسز کی جانب سے مظالم میں آئے روز مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔بلوچستان کے طول و عرض میں ریاستی فورسز کی خونریز آپریشنز ، بلوچ فرزندان کی جبری گمشدگیاں اور مسخ شدہ لاشوں کے ملنے کا سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا جبکہ دوسری طرف انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی انتہائی افسوسناک ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز کی جانب سے کوہستان مری کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے عام بلوچ آبادی کو نشانہ بنایا اور معصوم بلوچوں پر فضائی حملوں کے ذریعے آسمان سے گولے اور بم برسائے جس کے نتیجے میں کئی گھر تباہ ہوگئے اور عورتوں اور بچوں سمیت متعدد بے گناہ معصوم بلوچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسی طرح ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، مکران، حب اور دورسرے علاقوں میں پاکستانی فورسز کی جانب سے عام آبادی پر دھاوا بول دینا معمول کی بات بن گئی ہے۔ گزشتہ دنوں پنجگور کے علاقے میں بی این ایم کے شہیدرہنما کے فرزند وسیم بلوچ کو ریاستی فورسز کی ڈیتھ سکواڈ نے شہید کیا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ شیرمحمد بگٹی نے سندھی قوم پرستوں کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں ہونے والی احتجاج پر ریاستی فورسز کی چھڑائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا قابض پاکستانی ریاست کسی صورت بلوچ اور سندھی قوموں کو اپنی جہد وجہد سے دستبردار نہیں کرواسکتی اور یہ جدوجہد آزاد بلوچ وطن کے قیام تک جاری رہیگی۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کے تنظیموں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں ہونے والی ریاستی بربریت کا فورا نوٹس لیکر اپنا عملی کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز