پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںاسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے گاؤں پر حملہ، متعدد گھر تباہ

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو کے گاؤں پر حملہ، متعدد گھر تباہ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان اسمبلی کے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے گاؤں پر راکٹوں سے حملہ، 30سے 40گھر تباہ ہوگئے۔ فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو کے آبائی علاقے ضلع آوران کی تحصیل جھاؤ میں ان کے گاؤں شندی میں نامعلوم مسلح افراد جو جدید اسلحہ سے لیس تھے راکٹوں سے حملہ کردیا، جس سے 30سے 40گھر تباہ ہوگئے۔ اس سلسلے میں سپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے اس واقعہ کی تصدیق کی کہ ان کے آبائی ضلع آوران کی تحصیل جاؤجہاں پر انکا گاؤں شندی ہیں پر مسلح افراد نے گزشتہ شب راکٹوں سے حملہ کیا ان کے گاؤں میں ان کے رشتہ دار اور خاندان کے دیگر افراد مقیم ہیں تاہم حملے کے وقت کوئی موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر 30سے 40گھر تباہ ہوگئے ہیں۔ اس گاؤں میں 80سے زیادہ گھر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز