پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںقلات، نوشکی اور خاران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی جارحیت پورا دن...

قلات، نوشکی اور خاران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی جارحیت پورا دن جاری رہا، بی ایل ایف

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کہا کہ 28اگست کو فورسز کے چھ6 گن شپ ہیلی کاپٹروں اور کئی ایس ایس جی کمانڈوز نے قلات کے علاقے مسکئی میں ہمارے کیمپ پر حملہ کیا چھ گھنٹے تک فورسز کے ساتھ جھڑپ جاری رہی اس جھڑپ میں سرمچاروں نے ایک درجن کے قریب کمانڈوز کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا جبکہ سرمچار گھیرا توڑ کر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ اس کے بعدفورسز نے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جس میں کئی خواتین و بچوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔ آج 29 اگست کو بھی قلات، نوشکی اور خاران کے مختلف علاقوں میں یہ جارحیت پورا دن جاری رہا۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل رات ضلع خضدار کے علاقے گریشہ میں چیل کے مقام پر فورسز کی گشتی ٹیم پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز