پنج‌شنبه, مارس 28, 2024
Homeخبریںقلعہ سیف اللہ کے علاقے سے پاکستان ائیر فورس آفیسر کی لاش...

قلعہ سیف اللہ کے علاقے سے پاکستان ائیر فورس آفیسر کی لاش برآمد

قلعہ سیف اللہ(ہمگام نیوز) قلعہ سیف اللہ میں ایک گاؤں کے قریب سے پاکستان فضائیہ (پی اے ایف) کے ایک افسر کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ۔

اس افسر کو تین دوسرے افراد کے ہمراہ چار جنوری کو کوئٹہ اور ژوب کے درمیان ایک علاقہ سے اس وقت اغواء کیا گیا جبکہ یہ لوگ ایک کرائے کی گاڑی پر اسلام آباد سے کوئٹہ جا رہے تھے۔

بدھ کو ایک سڑک سے ملنے والی لاش کے سر میں گولیوں کے زخم پائے گئے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے افسر کی ہلاکت اور قلعہ سیف اللہ سے نو افراد کو اغواء کرنے کی ذمہ داری کا دعوی کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز