شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںقندوز کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے، افغان حکام

قندوز کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے، افغان حکام

کابل(ہمگام نیوز) افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی فورسز نے شمالی شہر قندوز کے بڑے حصے کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس حوالے سے تفصیلات کا علم نہیں ہوسکا کہ رات گئے تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد شہر کے کون سے علاقوں کو کلیئر کرایا گیا، تاہم انتہائی اہم شہر کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے امریکی اتحادی فورسز نے بھی طالبان کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا.

صوبہ قندوز کے گورنر حمد اللہ دانشی نے رائٹرز کو فون پر بتایا کہ “افغان سیکیورٹی فورسز نے شدید لڑائی کے بعد قندوز شہر طالبان کے قبضے سے آزاد کروالیا ہے”.

افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا کہ “کارروائی کا آغاز بدھ کی رات 11 بجے کیا گیا جو صبح 4 بجے اختتام پذیر ہوئی.”

وزیری نے بتایا کہ” اب طالبان قندوز سے جاچکے ہیں اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے”.

دوسری جانب طالبان ترجمان نے حکومتی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان جنگجو اب بھی حکومتی فورسز سے لڑائی میں مصروف ہیں اور شہر کے بیشتر حصے پر قابض ہیں.

واضح رہے کہ 2001 میں امریکا کی جانب سے افغانستان میں طالبان حکومت گرائے جانے کے بعد افغانستان کے ایک اہم صوبائی دارالحکومت قندوز پر طالبان کا یہ پہلا باقاعدہ قبضہ سامنے آیا ہے۔

قندوز شہر میں موجود ایک مقامی ٹی وی پروڈیوسر احمد سہیل نے بتایا کہ طالبان نے سڑکوں پر کنٹینر نصب کردیئے ہیں تاکہ کوئی شخص شہر کے اندر اور باہر نہ جاسکے۔

دوسری جانب افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ فضائی اڈے پر کی جانے والی امریکی فضائی کارروائی میں طالبان کے قندوز کے لیے نامزد گورنر ملا عبدالسلام دیگر 15 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہوگئے.

خیال رہے کہ اس شہر میں طالبان کے قبضے کے بعد سے اب تک امریکی کی جانب سے 3 فضائی

یہ بھی پڑھیں

فیچرز