چهارشنبه, آوریل 24, 2024
Homeخبریںلاشوں کے پھینکنے کا سلسلہ بند ہونے کا دعویٰ جھوٹ کے سوا...

لاشوں کے پھینکنے کا سلسلہ بند ہونے کا دعویٰ جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، بی این ایم

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ فورسز کی بربریت صوبائی سرکار کے آپریشن اور لاشوں کے پھینکنے کا سلسلہ بند کرنے کا دعویٰ ایک جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ۔ گزشتہ دن سوراب کے علاقے کلغلی سے چھ لاشوں کی برآمدگی اسی مارو اور پھینک دو پالیسی کا سلسلہ ہے جو ایک دہائی سے جاری ہے۔ یہ واقعات روزانہ کی بنیاد پر دُہرائے جارہے ہیں ۔ بلوچستان میں میڈیا بلیک آؤٹ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی نے فورسزکو بلوچ نسل میں سزا سے استثنیٰ قرار دیکر اس عمل کو آسان بنا دیا ہے۔ ستمبر کے پہلے ہفتے میں نو لاشیں پھینکی گئی ہیں ۔ یکم ستمبر کو کلانچ آپریشن میں تین نہتے بلوچوں کو شہید کیا گیا اور سوراب کلغلی میں چھ ستمبر کو چھ لاشیں ملیں ۔ترجمان نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاشیں پانچ ستمبر راغے آپریشن میں اغوا کئے جانے والوں کی ہوسکتی ہیں جہاں تیرہ بے نہتے بلوچوں کو حراست میں لیکر لاپتہ کیا گیا ہے۔ جس سے گزشتہ دو ہفتے میں شہید ہونے والے بلوچوں کی تعداد بیس ہو گئی ہے۔ ڈیرہ بگٹی میں آٹھ، سوراب چھ، بولان اور کلانچ سے تین تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔اس بربریت اور غیرانسانی اعمال سے چشم پوشی انسانی حقوق کے اداروں کی غیرجانبدار حیثیت پر سوالیہ نشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز