جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1745دن بیت...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1745دن بیت گئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1745دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں نیشنل پارٹی کے میر خورشید احمد جمالدینی نصیر احمد اور ان ک ے ساتھیوں نے لاپتہ افراد شہدااء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دشمن کے وہ ادارے جو بولچ نوجوانوں کی ذہنوں کو زہر آلود کررہے ہیں یا وہ میڈیا جو پوری دنیا کے سامنے بلوچ جدوجہد کو غلط انداز میں پیش کرنے میں پیش پیش کرنے میں پیش پیش ہیں بلوچ نوجوان میڈیا کا استعمال اور تعلیمی اداروں میں اپنی نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں لیکن جیسا کہ بلوچ رہنماء نواب خیر بخش مری نے کہاکہ ہمارے پاس وقت کم ہے لہذا اسی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں دشمن کے ہر حربے کو تو سمجھتے ہوئے اس کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے اور اسے بدترین شکست دینے کا عزم بھی کرنا چاہیے انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی بلوچ نوجوان کو دشمن کی تشدد نفسیاتی جنگ اور دیگر ہتھکنڈوں سے خوفزدہ اور مایوس نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ سامراجیوں کا دستور رہا ہے کہ انہوں نے اپنے مقبوضہ جات میں جہاں بڑے پیمانے پر تشدد کا استعمال کیا وہی انہوں نے محکوم اقوام کو ذہنی غلام بنانے کیلئے میڈیا اور دیگر ذرائع اور بالخصوص محکوم اقوام میں جعفر وصادق کے ذریعے معاشر میں سوچے منصبووں کے تحت مایوسی پھیلا یا جاتا ہے اور سامراج کو ایک بہت بڑی طاقت طاہر کرتے ہیں اس حقیقت سے ہم بخوبی آگاہ ہیں کہ کسی قوم کی فکری تربیت کیلئے وہاں مضبوط ادارے کو مضبوط کرنے نہیں دیتا ااس لئے غلامی کے خلاف دوران جدوجہد دشمن محکوم قوم کی کسی بھی ادارے کو مضبوط کرنے نہیں دیتا اس لئے آج نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایمانداری سے دشمن کے پروپیگنڈوں خونی منصوبوں اور غیر انسانی وغیر اخلاقی حرکتوں کا مقابلہ کریں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سامراجی قوتوں کے محکوم اقوام کی سرزمین اور وسائل پر قبضے کو دوام بخشنے کے عمل میں برابر کا شریک ہے یہ ادارہ اپنے طرز عمل سے یہ تاثر بھی مضبوط بنا رہا ہے کہ اس کی نظر میں بلوچ انسان نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز