جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1760دن ہوگئے...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1760دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1760دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداءکے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں وکلاءبرادری کا ایک وفد لاپتہ بلوچ افراد کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوںنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی بھی قوم کو غلام رکھنے کیلئے قابض ریاست کیلئے تشدد اہم ذریعہ ہوتا ہے لیکن واحد نہیں قابض ریاست محکوم قوم پر محض تشدد کے زور پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتی بلکہ اس کیلئے تعلیمی اداروں میڈیا مالی اداروں اور اسی طرح کے دوسرے ذرائع کا بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے اب تک یہی سمجھتا ہے کہ انہیں محض تشدد کے زور پر غلام رکھا گیا ہے اور اسی لئے قومی غلامی سے نجات کیلئے محض تشدد پر انحصار کرتا ہے قطع نظر اس بات کہ مسلح جدوجہد قابض دشمن کو سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہے لیکن ہمیں اس جانب بھی توجہ دینے کی ضرورت ہہے کہ دشمن کے وہ ادارے جو بلوچ نوجوانوں کی ذہنوں کو زہر آلود کررہے ہیں یا میڈیا جو پوری دنیا کے سامنے بلوچ جدوجہد کو غلط انداز میں کرنے میں پیش پیش ہیں ان اداروں کا اپنی بساط کے مطابق مقابلہ کرنا ہے گوکہ اس جانب ماضی میں کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی اور حال میں محدود پیمانے پر بلوچ نوجوان میڈیا کا استعال اور تعلیمی اداروں میں اپنی نوجوانوں کو تربیت دے رہے ہیں لیکن جیسا کہ بلوچ رہبر نواب خیر بخش مری نے کہا تھا کہ ہمارے پاس وقت کم ہے لہذا اسی ہدایت کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں دشمن کے ہر حربے تو سمجھتے ہوئے اس کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے اور اسے بدترین شکست دینے کا عزم بھی کرنا چاہیے کیونکہ یہ سامراجیوں کا دسور رہا ہے کہ انہوںنے اپنے مقبوضہ جات میں جہاں بڑے پیمانے پر تشدد کا استعمال کیا وہی انہوںنے محکوم اقوام کو ذہنی غلام بنانے کیلئے میڈیا اور دیگر ذرائع اور بالخصوص محکوم اقوام میں جعفر وصادق کے ذریعے معاشرے میں سوچے سمجھے منصوبوں کے تحت مایوسی پھیلایا جاتا اور سامراج کو ایک بہت بڑی طاقت ظاہر کرتے ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ماہ حکومت کی طرف سے بلوچستان میں مختلف علاقوں مپں پھینکی جانیوالی مسخ شدہ لاشوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے رپورٹس کے مطابق پاکستانی فوج کی جنوبی کمانڈ کے کمانڈر کی جانب سے بلوچستان حکومت کو لکھے گئے خط کے بعدد شروع کی گئی تھی جس میں بلوچستان حکومت سے تحقیقات کی درخواست کی گئی تھی بلوچستان سیکرٹری داخلہ نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے متلقہ حکوم کو تحقیقات کا حکم دیا ہے انہوںنے کہاکہ بلوچستان حکومت ماضی میں ایسے تمام واقعات کی تحقیقات کے مطابق سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ متعلقہ محکموں کے پاس مختلف علاقوں سے ملنے والی لاشوں کے ریکارڈز موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز