جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1763دن ہوگئے

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1763دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1763دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بلوچ یکجہتی کونسل کے مرکزی عہدیداروں کا ایک وفد لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قابض پاکستانی فوج ایف سی خفیہ اداروں اور ان کی ڈیتھ اسکواڈ ز کے ہاتھوں شہید اور جبری لاپتہ بلوچ فرزندوں طلباء تنظیموں سیاسی کارکنوں قوم پرست سیاسی جماعتوں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وانسانی حقوق کیلئے سرگرم دیگر تنظیموں اور عالمی رائے عامہ کو بلوچ قومی تحریک کی حمایت میں ہموار کرنے کیلئے بیرون ملک سرگرم رہنماؤں سمیت پوری قوم کی لازوال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کے باعث آج بلوچ قومی تحریک اپنی تاریخ کے مضبوط مرحلے میں داخل ہوچکی ہے قابض پاکستان کا جبری علمداری اس کے آلہ کار نوآباد کار بلوچستان کے طول عرض میں کہیں نظر نہیں آتے ان وجود محض فوج وایف سی کی چھانیوں اور کیمپوں تک محدود ہوکر رہ گئی ہے آج دنیا کے بیشتر اقوام ممالک اداروں اور رائے عامہ تک بلوچ قومی تحریک کی گونج پہنچ چکی ہے جس کے باعث وہ بلوچ قومی تحریک کی جانب سے متوجہ ہورہی ہیں وائس فار بلوچ مسنگ کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ سرزمین کیو ارث ضرور ان دوغلی پالیسی والی تمام نام نہاد قوم پرست افراد کا سوچیں جنہوں نے آج تک پاکستانی غلامی کو مضبوط رکھا ہے ہزاروں بلوچ فرزندوں کا لہو بھاما اور مزید بہایا جارہا ہے بلوچ قوم اتنی بے حس نہیں کہ سب کچھ بھول جائے لیکن ارباب اختیار میڈیا انسانی حقوق کے اداروں کی کانوں میں ہلکی سی جنبش بھی نہ ہوئی دوسری وجہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں ومہذب ممالک کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی بھی کوشش ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز