پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1764دن ہوگئے

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1764دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1764دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ملک فیصل دہوار اور اپنے کابینہ کے ارکان شیر احمد بنگلزئی آصف ترین فاروق بڑیچ احمد جان دہوار سمیع بلوچ اور رئیس الطاف علیزئی نے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے لواحقین سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپنے لئے ہر کوئی جیتا اور مرتا ہے اصل انسان دوست و۳ہ ہوتے ہیں جو اپنے لئے نہیں بلکہ بہادری مخلصی اور خندہ پیشانی سے انسانیت کیلئے جیتے اور امر ہوجاتے ہیں انسانی آزادی کیلئے ہر نشیب وفراز سے گزارتے ہیں اور انسانی آزادی کے اصول کیلئے کئی مصیبتوں سے گزرتے ہوئے اف تک نہیں کرتے اور نہ ہی مایوسی کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں اپنے تن من دولت کی ہوس وگھر بار یار بچے دیگر تمام آسائشوں کو بالائے طاق رکھ کر اپنے فکر انسانی آزادی کی عشق میں مگن رہتے ہوئے غیر معمولی جدوجہد میں کئی مصیبتوں کا سامنا بہادری سے کرتے رہیں ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ما ما قدیر بلوچ اور جنرل سیکرٹری فرازانہ مجید بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے بھائی ذاکر مجید بلوچ زاہد کردبلوچ سمیت اکیس ہزار بلوچ لاپہ ہیں جنہیں پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مختلف جگہوں سے لاپتہ کیا گیا ہے اسی طرح 300بلوچ خواتین مائیں بہنیں اور ان کے 200بچوں کو پاکستانی فوج نے کوہستان مری کے مختلف علاقوں سے دوران فوجی آپریشن اغواء کرنے کے بعد ہیلی کاپٹروں کے ذریعے پنجاب کے ملتان روالپنڈری لاہور اسلام آباد بلوچستان میں کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں قائم فوجی قلی کیمپوں میں منتقل کردیئے ۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز