جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1730دن ہوگئے...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1730دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1730دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں نیشنل پارٹی کے سینئر عہدیدار میر لیاقت شاہوانی بلوچ نے اپنے وفد کے ساتھ لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر دہرانے کی ضرورت ہے کہ اس سارے جھگڑے میں حکومت پاکستان کے بارے میں خوش فہمی نہیں ہونی چاہیے ایسا نہیں ہے کہ چین کو پاکستان میں آنے کی کھلی چھٹی دینے سے اس ملک کے محنت کشوں کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا بلکہ پاکستان میں سامراجی قوتوں کی ہمیشہ کھینچاتانی رہی ہے اور اب اس میں شدت آرہی ہے کیونکہ امریکہ کے علاوہ بھی خطہ میں سپر پاور ہے جوکہ ملک کے حکمرانی کے نظام میں اپنے اتحادی تلاش کرتا رہتا ہے اور اپنے مفادات کے حصول کیلئے پاکستان پر ہونے والی بڑی سیاسی گیم میں ہر طرح کے حربے استعمال کرنے کیلئے تیار ہے فوج سامراج اور بالادست طبقات نے شروع دن سے اس ملک کے عوام اور مظلوم اقوام کے زندگیوں کیساتھ جو اکیلا ہے اور آئندہ بھی کھیلتے رہیں گے جبکہ میڈیا کی ملی بھگت سے انقلاب کی مقدس اصلاحات کی بھی دھجیاں اڑاتے رہیں گے چند عرصے پہلے مبصرین کا کہنا تھا کہ میڈیا جمہوریت اور عوام دوستی کا محافظ ہے مگر حالیہ واقعات نے چابت کردیا ہے کہ میڈیا ایک طرف منافع کمانا اور دوسری طرف قومی مفادات کے اداروں کا وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ اندازہ آپ لوگ اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کریں اسی طرح پاکستان کی میڈیا کا رویہ بھی کسی سے پیچھے نہیں اگر کوئی بلوچ بارے ان کی مظلومیت بابت لب کشائی کی کوشش کریں تووہ کسی غنڈہ اور موالی کی طرح آستین لانچنے لگتے ہیں ان کا لبو لہجہ کرخت ہوجاتی ہے ان کے چہرے کے تاثر ات سے اندازہ ہوسکتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز