جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںلاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1787دن ہوگئے...

لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1787دن ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1787دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں ایک شہید کی ماں اظہار یکجہتی کرنے آئی اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب ایک عظیم مقصد آجوئی کے سیج اور ایک مقدس اعزاز ہے وہ شادت جیسے مقصد فرض کے بیچ زندگیوں کو قربان کرکے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جن بلوچ فرزندان وطن نے اپنے خون کی قربانی سے یہ اعزاز حاصل ک ی ان کے نام ہمارے لئے مقدس ہیں اپنے مقصد شہداء کے مقدس خون سے تجدید عہد ہر بلوچ کا فرض ہے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ جنرل سیکرٹری فرزانہ مجید بلوچ نے 13نومبر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس بات کی ضرورت تو شروع ہی سے محسوس کی جارہی تھی کہ تمام بلوچ شہداء کا کوئی ایک دن مخصوص ہوتا ہے کہ کسی ایک خاندان پارٹی یا تنظیم کے شہیدوں کی برسیاں منانے اور باقیوں کو نظر انداز کرنے کی روایت چل رہی تھی اس پر قابو پایا جاسکے 13نومبر وہ سیاہ دن ہے جس دن انگریز سامراج نے بلوچ قوم کی خود مختاری مار کر خان محراب خان کو اس کے ساتھیوں سمیت شہید کرکے بلوچ سرزمین پر قبضہ جمالی اور اسی دن سے بلوچ فرزندوں کی قربانیوں کا تسلسل جاری وساری اور شہداء کی فہرست میں روز بروز اضافہ ہور ہا ہے مگر آج بلوچ شہداء کے گتے لہو کا ہر قطرہ ایک تاریخی رقم کررہا ہے آج بلوچ اسیران کے نرم ونازک جسم پر وحشت ناک اذیتیں خود تاریخی ثبوت کے طور پر تحریک آزادی کی تاریخ کو بیان کریں گی بلوچ حریت پسندوں کو وطن کی آزادی کی باد صباء کی خوشبو تو ٹارچر سیلوں میں آتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز