جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2219دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2219دن ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)  لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2219دن ہوگئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں لواحقین ژوب سے سیاسی ، سماجی رکارکن ٹھیکدار ، قطلب خان کاکڑعبدالرحمان نے لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی ہمدردی کی اور بھرتعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چھ دہائیوں پر مشتمل تاریخ میں ہمیشہ اپنی وجو د کوبرقرار رکھنے کیلئے عالمی امداد پر انحصار کرتا رہا ہے اسی امداد کے بل بوتے پر بلوچستان میں بلوچ قوم کے خلاف نسل کشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے اور ان امداد کی صورت میں ملنے والی رقوم کو بلوچ قوم کے خلاف استعمال کر رہاہے انہوں نے یہ کہاکہ اس ملک کو امریکہ کی امداد کی بحالی کے ساتھ ہی بلوچستان بھر فورسز کی کارروائیوں میں تیزئی آئی ہے مشکے آوران میں وسیع پیمانے پر آپریشن اور مشکے میں بمباری بھی اسی امداد کے حصول کے بعد کرکیا گیا ۔ امریکہ سمیت اقوام متحدہ اور دیگر عالمی انسانی حقوق کے تنظیموں کو پلیٹ فارم میں ہمیشہ امریکی امداد یہ ملک اس کے بلوچ قوم کے خلاف استعمال کرنے کے متعلق آوازیں اٹھائی جاچکی ہے ۔ لیکن اب ان سب کے باوجودیہ ملک کو امریکی امداد مل رہی ہے وائس فار مسنگ پرسنسز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ جنرل سیکرٹری فرزانہ مجید بلو چ نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا لیکن جیسا کہ اب تک پاکستان کے حوالے سے عالمی اداروں کی رویش رہی ہے کہ وہ انہتائی تشویشناک صورتحال میں صرف زبانی کلامی مذمت زبانی مطالبات کرنے تک محدود رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز