جمعه, آوریل 19, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے لواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2226دن...

لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے لواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2226دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) لاپتہ بلوچ اسیران ، شہداء کے لواحقین کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2226دن ہوگئے ۔اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی ایس او آزاد تمپ زون کا ایک وفد لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ قوم طالب علم کی حیثیت سے اپنی تاریخ سے سیکھ رہی ہے تاریخ قوموں کیلئے تربیت کا ادارہ ہے جس سے ہماری سماجی سیاسی و معاشی نشونما ہو ر ہی ہے اس سے ہماری عقل اور شعوری کی آبیاری ہو رہی ہے جس نے ہمیں اس قابل بنایا کہ ہم نے پہلی بار دنیا میں اپنی وجود تسلیم کرالیا اپنی تاریخ سے سیکھتے سیکھتے ہم ہم نے اپنی حیثیت کو متعین کرنے میں اس راستے کا انتخاب کیا جہاں ہم اپنی ہم اپنی وجود کر ہر خطرات سے بچاتے ہوئے اس کو برقرار رکھے ہیں ایک دوسرے سے قریب کیا سماجی معاشرتی ظلم و زیادتی اور انصافی سے دور رہنے کی تلقین انسانیت کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ہماری نشونما کی بچوں پر شفقت اور بزرگوں کا احترام کرنا سکھایا اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لایا ، معیار اور بیرگیری سے روشناس کرایا ظالم کے خلاف آواز اٹھانے جذبات سے سرشار کیا اور دشمن کے خلا ف اٹھنے کی اہمت دلائی وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تاریخ ڈر اور خوف سے پاک غلامی سے نکلنے کیلئے طاقت وطن سے محبت اور شہید ہونے پر فخر کرنے کے ہمت اور جذبات سے نوازا اچھے کردار اور چھے اخلاق کا مالک بنایا اچھی زندگی بسر کرنے کی آئین ، منشور عطا کی یعنی ہر شر کی اصولوں سے واقفیت کرائی ہم جانتے ہیں کہ خفیہ ایجنسیوں سنے 35ہزا ر بلوچوں کو بلوچستان کے مختلف علاقوں سے اغواء کرکے ڈیتھ سکوارڈ میں غیر اائینی اور غیر قانونی طور پر عقوبت خانوں میں رکھا ہے جن پر انسانیت سوز تشدد کے بعد ان کی مسخ شدہ لاشوں کو ہمیں خوفزدہ کرنے کیلئے ویرانوں اور بیابانوں میں پھینک دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز