جمعه, مارس 29, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران ، شہید بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2215دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران ، شہید بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2215دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران ، شہید بھوک ہڑتالی کیمپ کو 2215دن ہوگئے ۔ اظہار یکجہتی کرنے والوں میں عوامی وکرز پارٹی کے صوبائی آرگنائزر کمیٹی لاپتہ افراد، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔ کہتے ہیں کہ انسان غم اور اپنے پیاروں کی جدا کے بعد کئی مواقع پر زندگی سے ناطے ختم کرلیتی ہے ۔ اور کچھ جدائیاں تو انسان کے وجود کو ہی سوالیہ نشان بنا دیتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے ایک مرتبہ تمام جبری لاپتہ بلوچ فرزندوں کی ہائی کا اعلان کیا جس کے جواب میں لاپتہ بلوچ فرزندوں کے مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی سفاکانہ کاررائیوں یں تیزی لائی گئی جس سے گیلانی کو اپنے اوقات کا احساس ہوا اور وہ اس معاملے پر خاموش ہوگئے ۔ پارلیمان میں حاصل بزنجو کی پارٹی ارکان کی تعدا د کبھی دوہرے ہندسوں تک نہیں پہنچتا پھیلاوہ وہ ان کی پارٹی بلوچ فرزندوں کی گمشدگیوں اور مارو پھینک دو کی کارروائیوں کو کیسے روک سکتے ہیں وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماماقدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نام نہاد سیاسی جماعتیں اسمبلی اور کابینہ ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف و رزیوں کی دفاع پردہ پوشی کرتے ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز