شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1740دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1740دن ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1740دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بی ایس او پجار کے سینئر وائس چیئرمین فداحسین اور ان کے ساتھیوں نے بڑی تعداد میں لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلای اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس عالم رنگ وبو میں ان گنت سے بھر پور خوبصورت اور نہکتے شگوفے اس حسین دنیا میں رونق افروز ہوتے نظر ااتے ہیں ان ہی عظمت کے میناروں کی بدولت اس سیارے زمین کی جاری حیات دلکش اور خوبرو ہے آج کی نیرنگی دنیا جس میں بھانت بھانت کی بولیاں ہیں بعض اوقات یہ دنیار ریلوے پلیٹ فارم بھی دیکھائی دینے لگی ہے جہاں ہر طرف ہڑ بونگ مچھی ہوئی نظر آتے ہیں ہر طرف افراتفری اور گہما گہمی ہے مگر اسی سرزمین میں انسان اور انسانیت کے رکوالے بھی نظر آتے ہیں جو تمام تر نمود ونمائش سے دور تمام تر آلائشوں سے پرے حق وسچ اور انسان دوستی کی عظیم راہ پر مگن چلتے چلتے جارہے ہوتے ہیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج دشمن بلوچوں کو بے دردی کیساتھ شہید کررہا ہے اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک نوجوان روز پاکستانی حیوانیت کے بھینٹ چڑھ رہے ہیں ہزاروں کی تعداد میں انہیں زندانوں میں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے لیکن یہ سب بلوچوں کی کمزوری کی سبب نہیں بنتے ہیں بلکہ اس کے برعکس شہداء کی لہو اور زندانوں میں بلوچ بوڑھے معصوم بچے نوجوان فرزندوں کی اذیت سے قومی تحریک کو توانائی ملتی ہے بلوچ قوم کو زیادہ حوصلہ اور ہمت ملتی ہے وہ زیادہ قوت شدت کیساتھ دشمن کے خلاف میدان جنگ میں صف آراء ہوتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز