شنبه, آوریل 20, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2222دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2222دن ہوگئے

کوئٹہ ( ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2222دن ہوگئے اظہار یکجہتی کرنے والوں میں بی این ایم مند کا ایک وفد زیر قیادت نور خان بلوچ عظیم بلوچ، لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور بھر پور تعاوکا یقین دلایا ۔ اور انہوں نے کہاکہ دنیا کے مختلف اقوام میں مرد عورتوں نے ظلم و جبر کے خلاف اور جبر کے شکار لاپتہ کئے جانے والے لوگوں کی بازیابی کے جد وجہد کی ہے جو آج تاریخ کا حصہ بن چکی ہے۔ اسی طرح بلوچستان میں فورسز ظلم کے خلاف ہزارون لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کے وائس فارمسنگ پرسنزکے ساتھیوں نے قربانیا دیں ہیں اور دے رہے ہیں اور جبر کے سامنے تحریک کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا ان کی اس تاریخی جد وجہد کو دنیا میں اور بلوچ قومی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی جد وجہد کو دنیا کے تمام محکوم اقوام کے لئے مشعل راہ ہے کہ کس طرح ماں باپ اور بہن بھائی جدو جہد میں قربانی دینے و الے اپنے پیاروں کے لئے جد وجہد کر رہے ہیں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ور زیوں اور ان کی ظلم وجبر کو دنیا کے سامنے لا رہے ہیں لاپتہ افراد کی اس جد وجہد کے بدولت آج دنیا میں لاپتہ بلوچوں کا مسئلہ زیر بحث ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے لاپتہ افراد اور بلوچوں پر ہرا ساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔ لیکن وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے دعویداروں کے حوصلے پست نہیں ہوئے ، انہوں نے نہ ہی دھمکیوں کو خاطر میں لایا اور نہ ہی اپنی جان کی پروا کی۔ وائس فار مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ظلم و جبر کے سیاہ طویل راتوں کی تاریخ کے ورق ان گنت معلوم و نامعلوم مظالم کی ہے ،

یہ بھی پڑھیں

فیچرز