پنج‌شنبه, آوریل 18, 2024
Homeخبریںلاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1739دن ہوگئے

لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1739دن ہوگئے

کوئٹہ(ہمگام نیوز)لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 1739دن ہوگئے لاپتہ بلوچ اسیران شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اظہار یکجہتی کرنیوالوں میں بی ایس او پجار کے جنرل سیکرٹری زبیر بلوچ اور اس کی کابینہ کے لوگوں نے لاپتہ افراد شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی اور اپنے تنظیم کی طرف سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج دنیا جس تیزی سے بدل رہی ہے شاید ہی اس کی مثال انسانی تاریخ میں ملتی ہو ہر دن کی نوعیت گزرے دن سے مختلف ہوتا جارہا ہے ٹیکنالوجی نے دنیا کو ایک بستی بنادی ہے جہاں ایک گھر میں لگی آگ تمام گھروں کو اپنے لپیٹ میں لے لیتی ہے اس تیزی سے بدلتی دنیا میں سیاست اور سفارت بھی متاثر ہوئے بنا رہ نہیں سکتے عالمی سیاست کے بارے میں ایک مشہور مقولہ ہے کہ یہاں کوئی کسی کا نامستقل دشمن ہوتا ہے اور نہ ہی مستقل دوسست سیاست نام ہی ہے موافق حالات کی تلاش کرکے اپنے اجتماعی فوائد کے حصول کا اب اسی تیزی سے بدلیتی دنیا میں جہاں سیاسی مفادات اتنی تیزی سے بدل رہی ہیں کہ اگر کی نظر ایک پل بھی سیاسی منظر نامہ سے ہٹا ؤگھاٹے میں رہتا ہے کیا ہم بلوچ من حیثیت القوم ان عوام کا ادراک رکھ رہے ہیں کیا ہمارے رہبران اور سیاسی اداروں کی نظر ان بدلتی ہوئی حالات پر ہیں کیا ہم وہ قابلیت رکھتے ہیں کہ اس خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کو پر کھ کر اپنے مفادات کے حصول ممکن بنائیں وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دنیا پر او ر خاص طور پر اپنے ارد گرد بہت گہری نظر رکھنی پڑے گی خاص طور پر آنے والے وقت پر دنیا خاص طور پر ہمارا خطہ وہ نہیں رہے گی جو پچھلے سال تھی یہاں سیاست سفارت مفادات دوستیاں اور دشمنیاں اتنی تیزی سے بدلیں گی کہ بے خبر کو سنبھلنے کا موقع تک نہ مل سکے گا صرف 2014کے اختتام تک ہی دیکھ لیں کہ آنے والے سال تک کیا ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز